Khul gae banday kafan zahra pukari aa hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
کھل گے بند کفن زهره پکاری آحسین
آ بلاتی ہے تجھے ماں آ گلے لگ جا حسین
ظلم یوں مجھ پر نہ ھوتے تو مجھے امید تھی
دیکھتی میں بھی تیرے سر پر سجا سہرہ حسین
میں کفن میں ھوں مگر جاتی ھوں یہ ارمان لیے
بے کفن رہ جائے گا بن میں تیرا لاشہ حسین
تب سے زینب کی ردا کی فکر رہتی ہے مجھے
دیکھا جب سے میں نے گھر کا جلتا دروازه حسین
جام پانی کا ہمیشہ سات رکھ کر سویو
دیکھ زینب رہ نہ جائے رات کو پیاسہ حسین
موت ہے آنکھوں کا پردہ پر میں تیرے سات ھوں
میں چلی آوں گی جب بھی تو پکارے گا حسین
غاضب حق فدک نے اک ستم یہ بھی کیا
اس دکھی ماں سے تمھارا ساتھ بھی چھینا حسین
جون اب مظلوم بیٹے کی دکھی ماں ہر جگہ
ہر صف ماتم پہ دیتی ہے صدائے یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.