Jab sakina ne rokar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
جب سکینہ نے رو کے کہا
اے پھپھی اب مدینے چلو
کربلا آ کے گھر لٹ گیا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو اے پھپھی
ہم ادھر اپنے گھر جاےنگے
پیاس کے زخم بھر جاےنگے
غم کی مل جاے گی کچھ دوا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
بھای اکبر نہ قاسم رہے
میرے عمو نہ اصغر رہے
چھن چکا زندگی کا مزہ
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
گوشوارے بھی چھن گےء
اور طمانچے بھی مارے گئے
سہہ لیا ہر ستم سہہ لیا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
دید کے پھول کھل جائینگے
ساتھ کے لوگ مل جاینگے
کچھ تو آرام مل جاے گا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
جا کے دادی کو دیکھیں گے ہم
اپنی باجی سے مل لیں گے ہم
دیکھتے ہونگے سب راستہ
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
ہر مصیبت ہے سینہ سپر
لگ رہا ہے اسیری سے ڈر
ہو نہ جاے کہیں بے ردا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
ہو گےء قید اہلِ حرم
بڑھ گےء اور درد و الم
قافلہ بس یہ سنتا رہا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
مار ڈالے گا درد جگر
سانس رک جاے کب کیا خبر
قید خانہ ہے گھر موت کا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
گود جنگل سے ویران ہے
موت کا میری امکان ہے
رو رہی ہے میری والدہ
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
پیاس کی تلخیاں ہیں بہت
موت کی ہچکیاں ہیں بہت
اب میرا دم نکل جاے گا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
اک یہ حسرت نہ پوری ہوی
مر گیء شاہ کی لاڈلی
پھر نہ عشرت یہ گونجی صدا
اے پھپھی اب مدینے چلو
اب مدینے چلو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.