Barchi akbar ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ہاے بابا ہے درد بڑا
آخری وقت ہے دل اپنا سنبھالو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
ایسی الجھی ہے کلیجے میں یہ برچھی بابا
ساتھ برچھی کے کلیجے بھی نکل آئے گا
وقت مشکل ہے بڑا خود کو سنبھالو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
آخری وقت ہے۔۔۔
وار ظالم کا تھا ایسا میں سنبھل نہ پایا
اس نے سینے میں ہی برچھی کی انی کو توڑا
مجھکو اس درد کی مشکل سے نکا لو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
آخری وقت ہے۔۔۔
اب تو کچھ دیر میں جاں میری نکل جائے گی
پھر کبھی بہنا میری مجھ سے نہ مل پاے گی
ہو سکے تو میری صغرا کو بلا لو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
آخری وقت ہے۔۔۔
بابا جاں لاش میری خیموں میں جب جاے گی
ماں تو یہ حال میرا دیکھ کے مر جاۓ گی
زخم سینے کا کسی طرح چھپالو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
آخری وقت ہے۔۔۔
اشک رخسار پہ راشا ہے تیرے ہاتھوں میں
یہ بھی مشکل ہے کہ بینای نہیں آنکھوں میں
تم مدد کے لئے دادا کو بلا لو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
آخری وقت ہے۔۔۔
ضبط فرحان قیامت ہے لکھے کیا مظہر
آخری بات یہی کہہ کے سدھارے اکبر
یا علی کہہ کے میرا لاشہ اٹھالو بابا
برچھی اکبر کے کلیجے سے نکالو بابا
آخری وقت ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.