Barchi lagi akbar ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Farhan Ali Waris
برچھی لگی اکبر کے تو ماں کہتی تھی رو کر
ارمان میرے خاک میں سب مل گےء اکبر
دن بیاہ کے آے تو اجل آ گیء تم کو
بگڑا میرا پردیس میں یہ کیسا مقدر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
اے لال جواں ہو کے یہ کیا داغ دیا ہے
برچھی لگی سینے پہ گےء جانب کوثر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
عباس کا قاسم کا بھی غم کم تو نہیں تھا
یہ زخم تیرا اور لگا میرے جگر پر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
صغرا تیرے وعدے پہ مدینے میں ہے بیٹھی
آنکھیں تیرے رستے پہ لگاے ہوئے مضطر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
افسوس لعینوں نے تو اتنا بھی نہ سوچا
ہمشکل شباہت میں تھے ہمشکل پیمبر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
زینب کا تڑپنا تیری فرقت میں غضب ہے
رو رو کے صدا دیتی ہے اکبر میرے اکبر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
ریحان میری آنکھ سے بہتے ہوئے آنسوں
نوحہ علی اکبر کا سناتے ہیں مقرر
برچھی لگی اکبر کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.