Baba badi takleef
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
چین اکبر کو کہاں بابا بڑی تکلیف ہے
کھینچ لو دل سے سناں بابا بڑی تکلیف ہے
نوجواں بیٹے کی کچھ تکلیف کم کر دیجیےء
زخم پہ ناد علی پڑھ پڑھ کے دم کر دیجیےء
مستقل ہے خوں رواں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
وقت یہ منظر نہ دکھلاے کسی بھی باپ کو
مجھ پہ کیا گزری بتلاؤں میں کیسے آپ کو
لڑکھڑاتی ہے زباں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
سانس بھی لینے نہیں دیتا مجھے برچھی کا پھل
کیجیےء بس یہ دعا مجھکو آ جائے اجل
دل پہ ہے بار گراں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
تشنگی میں زخم دل کی تاب لاؤں کس طرح
یہ بتاؤ ہاتھ سینے سے ہٹاوں کس طرح
درد ہوتا ہے یہاں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
اب یقیں ہے مجھکو مشکل ہے بہت جینا میرا
پار نیزہ ہو گیا ہے توڑ کر سینہ میرا
کیوں نہ رگڑوں ایڑیاں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
حال مادر سے نہ کہنا جا کے مجھ غمگین کا
پوچھ لو آنکھوں سے آنسوں وقت ہے یاسین کا
آ رہی ہے ہچکیاں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
میرے قاتل نے میرے سینے میں برچھی توڑ دی
اب تو بس امید بھی جینے کی میں نے چھوڑ دی
جسم سے کھچتی ہے جاں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
نور آنکھوں کا پسر کے ہجر میں جاتا رہا
عامر و اختر دل شبیر تھراتا رہا
سن کے اکبر کا بیاں بابا بڑی تکلیف ہے
چین اکبر کو کہاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.