Shaheede teere sitam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hassan Abbas
شہید تیر ستم بے زباں علی اصغر
چلے ہیں خیمے سے پھر لوٹ کر نہ آئینگے
سوال آب پہ تیر ستم یہ کھایینگے
نہ بعد دفن بھی مرقد میں چین پایینگے
حسین دل کو بھلا کس طرح منایینگے
شہید تیر ستم۔۔۔
چلا جو تیر تو کانپی زمین کربوبلا
چھدی جو گردن بے شیر تو فلک لرزا
فضاے دشت میں اک حشر ہو گیا برپا
مگر حسین کا بیٹا تھا مسکرا اٹھا
شہید تیر ستم۔۔۔
جو دیکھا بانوے مضطر نے دل لرزنے لگا
کہا یہ رو رو کے ہاے ہاے یہ کیا ہوا بیٹا
زرا سی دیر میں ویران کر گےء جھولا
رہے گا ہونٹوں پہ تا عمر بس یہی نوحہ
شہید تیر ستم۔۔۔
لہو بھرے ہوئے ہونٹوں کو چوم کر یہ کہا
یہ کس نے تیر ستم سے تجھے شہید کیا
نظر نہ آیا اسے کیا یہ پھول سا چہرہ
یہ بین سن کے حرم کر رہے تھے آہ و بکا
شہید تیر ستم۔۔۔
بنا کے ننھی سی تربت زمین مقتل پر
اک آہ سرد بھری اور اٹھ گےء سرور
کہاں ہے قاسم و عباس اور علی اکبر
فلک کو دیکھ کے ایک بار یہ کہا رو کر
شہید تیر ستم۔۔۔
چلے جو تربت بے شیر سے سوے خیمہ
حسین بیکس و مظلوم تشنہ لب تنہا
فرید کوی نہ تھا دشت نینوا کے سوا
فضا میں گونج رہی تھی یہ فاطمہ کی صدا
شہید تیر ستم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.