Sojao ab sojao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Anj. Masoomeen
سو جاؤ اب سو جاؤ پیاسے اصغر سو جاؤ
رو رو کر نہ تڑپاو پیارے اصغر سو جاؤ
ماں کا دل ہے اب بسمل
ڈوب رہا ہے میرا دل
دل کو سکون ہوگا حاصل
بیٹا تم گر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
ہنستے ہنستے ہے جینا
میرا کب ہو گا سینہ
باپ کے سینے پر بیٹا
رکھ کر تم سر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
نصرت کو تم جاؤ گے
لوٹ کے گھر نہ آؤ گے
کب تک تڑپاو گے
چین سے دلبر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
خاک کا بستر ہوگا وہاں
ماں کا سینہ ہوگا کہاں
آتے ہے اب شاہ زمن
قلب سرور سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
کانپ رہی ہے کربوبلا
روتی ہے تیری بہنا
ڈھونڈتے تم کو اے بیٹا
آیا لشکر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
مقتل میں جرأت دیکھی
بچوں میں ہمت دیکھی
میت پر میت دیکھی
ماں ہے مضطر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
أہل حرم اور ماں تیری
ساتھ سکینہ ہوگی میری
ماں ہے بیٹا کوک جلی
ہوگی کھلے سر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
کیسا جینا ہے جینا
سب کو رلاتا ہے رونا
صابر تم ہو اے بیٹا
لوری سن کر سو جاؤ
سو جاؤ اب سو جاؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.