Maa kehti thi asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ماں کہتی تھی اصغر تجھے سینے میں چھپا لوں
برسات ہے تیروں کی تجھے کیسے بچا لوں
گرمی کے ہیں ایام کہیں سایہ نہیں ہے
اس حال میں کیسے میں تجھے گھر سے نکالوں
ماں کہتی تھی۔۔۔
کیا نعرۂ ھل من کی صدا نے کیا بے چین
تو جاتا ہے آنچل میں تیرے سر پہ تو ڈالوں
ماں کہتی تھی۔۔۔
آغوش کو ویران میری کر کے نہ جاؤ
روٹھے ہو تمہیں لوریاں دے دے کے مناؤں
ماں کہتی تھی۔۔۔
پانی کے لئے تم تو میری جان تھے بیٹا
ٹہرو زرا عباس کو دریا سے بلاؤں
ماں کہتی تھی۔۔۔
یہ أہل جفا ہے انہیں انساں نہ سمجھنا
کس طرح سے میں اپنے کلیجے کو سنبھالوں
ماں کہتی تھی۔۔۔
میداں میں گیا جو بھی پلٹ کر نہیں آیا
ایک بار تجھے اور میں جھولا تو جھلاوں
ماں کہتی تھی۔۔۔
کنگی کروں بالوں میں تیرا کرتہ بدل دوں
میں دولہا بنا کر تجھے آرام نکالوں
ماں کہتی تھی۔۔۔
ریحان نے نوحہ علی اصغر کا لکھا ہے
اس نوحے کو فرحان میں مجلس میں سنا لوں
ماں کہتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.