Jao sidharo ran ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
جاؤ سدھارو رن کی طرف میرے نونہال
میدان میں جو شاہ نے ھل من کی دی صدا
اصغر نے اپنے جھولے سے خود کو گرا دیا
ماں نے کہا کہ تم بھی چلے میرے دلربا
اچھا میں یہ جدائی بھی سہہ لونگی میرے لال
جاؤ سدھارو۔۔۔
ارمان بہت تھے کوی نہ حسرت نکل سکی
تھا چار دن کا ساتھ یہ مجھکو خبر نہ تھی
جی بھر کے پیار بھی تو میں کر پای نہ ابھی
بیٹا تمام عمر رہے گا یہی ملال
جاؤ سدھارو۔۔۔
وقتِ صحر سے عصر تلک گھر کا گھر لٹا
عباس و قاسم و علی اکبر ہوے جدا
اب تم بھی جانے والے ہو ماں تم پہ ہو فدا
لیکن ابھی بھی صبر کروں گی میں خستہ حال
جاؤ سدھارو۔۔۔
جاتے ہو رن کو ٹہرو میں گیسوں سوار دوں
گودی میں آؤ تم کو میں جی بھر کے پیار دوں
رک جاؤ میرے لال کہ صدقہ اتار دوں
اپنی اماں میں رکھے تمہیں رب ذوالجلال
جاؤ سدھارو۔۔۔
جب میں وطن کو لوٹ کر اے لال جاؤں گی
صغرا جو تم کو پوچھے گی کچھ کہہ نہ پاؤں گی
روؤں گی خالی جھولا تمہارا جھلاوں گی
دین رسول حق کی یہ عزت کا ہے سوال
جاؤ سدھارو۔۔۔
بے چین و بیقرار ہو تم جنگ کے لئے
سوکھی زباں ہے پیاسے ہو تم تین روز سے
اس کے سوا ہے اور بھی کتنے ہی مرحلے
تم کو مگر ہے مقصد شبیر کا خیال
جاؤ سدھارو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.