Boli maa khasta jigar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nasir Asghar Party
بولی ماں خستہ جگر آخری لوری سن لو
اے میرے نورِ نظر آخری لوری سن لو
میرا ارمان میری جان میری آس ہو تم
اپنے ماں کے لئے اصغر نہیں عباس ہو تم
آج کی رات غنیمت ہے میرے پاس ہو تم
اے میرے رشکِ قمر آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
سونی کر کے میری گودی مجھے تڑپاو گے
چھوڑ کر روتی ہوئی ماں کو چلے جاؤ گے
ایسے جاؤ گے کہ واپس نہیں آؤ گے
دور کا ہے یہ سفر آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
میری آغوش میں یہ آخری شب ہے پیارے
اس تصور سے میرے چلتے ہے دل پر ارے
صبح بہہ جاییں گے رن میں تیرے خوں کے دھارے
تجھکو آے گی قضا آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
کے سر دشت بلا ہوگا قیامت کا سماں
تم خدا جانے کہاں ہو گے کہاں ہو گی یہ ماں
راخ رہ جائے گی کل آج یہ خیمے ہے جہاں
کل اجڑ جائے گا گھر آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
کہہ رہے تھے ابھی ہاے شہ کربوبلا
قتل ہو جاے گی اس دشت میں کل فوج خدا
اے میرے لال لرزتا ہے کلیجہ میرا
رات جاے نہ گزر آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
شادیانوں کی صدا آنے لگے ہیں رن سے
سوے میدان چلے انصار شہ والا کے
ختم ہونے کو ہے یہ رات کے اے لال میرے
ہونے والی ہے سحر آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
حشر کا لمحہ تھا گوہر وہ قیامت کی گھڑی
کروٹیں لیتا تھا شہزادہ تڑپتا تھا کبھی
درد میں ڈوبی ہوئی سن کے صدا مادر کی
آ گیا وقتِ سفر آخری لوری سن لو
بولی ماں خستہ جگر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.