Jab mujhe aap ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
جب مجھے آپ کے قاتل نے ہے مارا بابا
ہر تماچے پے سکینہ نے پکار ابابا
بابا میں شمر سے کہتی تھی تم میرے پاس نہ آنا
گویا عالم میں سب سے بہتر ہے میرا پاک گھرانہ
میں چھوٹی فاطمہ زہرا ہوں نہ مجھکو ہاتھ لگانا
پر پھر بھی اس ظالم نے کیا مجھ پہ ترس زرا نہ
مجھے بالوں سے پکڑ کر ہیں تماچے مارے
میں نے سر شمر سے مانگا جو تمہا را بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
وہ جو دُر آپ نے تحفے میں مجھے بخشے تھے
اُن کو بے دردی سے ظالم نے اُتارا بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
آپ کے سینے پے آرام سے سونے والی
سو کے اَب خاک پے کرتی ہے گزارا بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
ساتھ رہواروں کے دوڑایا گیا ہے مجھ کو
چور زخموں سے بدن میرا ہے سارا بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
میری غربت پہ چچا جان کا سر روتا ہے
ان کی غربت میں کروں کیسے گوارا بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
نوکِ نیزہ پے اُسے دیکھوں تو دیکھوں کیسے
میرا اصغر تھا مجھے جان سے بھی پیارا بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
بے کفن آپ ہو بے کفن رہے گی بیٹی
ایک جیسا ہی مقدر ہے ہمارا بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
یہ صدا قبر سے معصومہ کی آئے محسن
ساتھ قائم کے چلے آنا دوبارہ بابا
جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.