Zakhmi hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
مسجد میں ہوے زخمی حیدر
زینب پہ قیامت ٹوٹی ہے
یہ فجر علی کی بیٹی کو
عاشور کے جیسی لگتی ہے
نزدیک جو پہنچے گھر کے علی
بولے یہ حسن سے اے بیٹا
اصحاب یہ کہہ دو گھر جاے
دروازے پہ زینب بیٹھی ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
زینب نے زخمی بابا کے
چہرے سے لہو جو صاف کیا
مرقد سے صدا دی زہرا نے
یہ کربل کی تیاری ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
دو سال کے ہیں سجاد مگر
بند آنکھیں کی ہے غیرت سے
ناموس محمد کی جو ردا
گرتی ہوئی سر سے دیکھی ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
ایک بار شہادت بابا کی
ایک بار شہادت شوہر کی
افسوس کے شہر کوفہ میں
دو بار رقیہ اجڑی ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
وہ جس نے اپنے قاتل کو
شربت سے نوازا کوفے میں
اولاد اسی کی امت نے
صحرا میں پیاسی ماری ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
آہستہ علی نے دی یہ صدا
گھبرانا نہیں میں بھی ہونگا
بازار میں جانا ہے تم کو
زینب یہ خدا کی مرضی ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
اے میر تکلم شور اٹھا
اب دونوں ملیں گے کربوبلا
انا لللہ پڑھ لو زینب
بابا کی سواری جاتی ہے
مسجد میں ہوے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.