Zaalim ne ali ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
اکیسویں رمضان ہے عاشور محرم
ہوتا ہے بپا حیدر کرار کا ماتم
سر پیٹ کے حسنین نے مسجد میں پکارا
ظالم نے علی کو نہیں مارا ہمیں مارا
بابا کا لہو ماہ مبارک میں بہایا
ظالم نے ہمیں عید کے نزدیک رلایا
سر شیر خدا کا ہوا مسجد میں دو پارہ
ظالم نے علی کو۔۔۔
کس طرح سے بن آپ کے جی پاے گی زینب
تنہائی سے پردیس میں مر جاۓ گی زینب
بابا یوں ہمیں چھوڑ کے جاییں نہ خدارا
ظالم نے علی کو۔۔۔
جبرییل صدا دیتا ہے صدرہ سے تڑپ کر
تلوار چلی سجدے میں داماد نبی پر
عاشور سا ہے مسجد کوفہ کا نظارہ
ظالم نے علی کو۔۔۔
اک شور ہے پھر اجڑا ہے سادات کا کنبہ
دنیا سے سفر کرتا ہے حسنین کا بابا
زہرا کے یتیموں پہ قیامت ہے دوبارہ
ظالم نے علی کو۔۔۔
مولا کی خبر سنتے ہی مر جائیں گے بچے
اس عالم غربت میں کدھر جائیں گے بچے
اب کون ہے کوفے کے یتیموں کا سہارا
ظالم نے علی کو۔۔۔
کیا لکھے تکلم جو شہادت کا تھا منظر
بند آنکھیں ہوی گود میں زینب کی رہا سر
خالق کی طرف لوٹ گیا مولا ہمارا
ظالم نے علی کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.