Ya ali hum yateem
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
ہم سے نہ پوچھو
آج یہ صدمہ عظیم ہے
مر جائے جس کا باپ
وہ امت یتیم ہے
یا علی یہ کیا غضب ہوا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
سایہ سر سے آپ کا اٹھا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
ہے سیاہ پوش سوگوار
جن کے دل میں ہے علی کا پیار
مومنوں کی ہے یہی صدا
الوداع شاہ ذوالفقار
کس نے قتل آپ کو کیا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
ہے عمامہ سرخ اے امام
ہو قبول آخری سلام
آنسوں آنکھ میں لیےء ہوئے
پرسہ دے رہے ہیں سب غلام
گھر میں بچھ گئی صف عزا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
دیکھا جب حسن نے زخمی سر
روے بابا بابا بول کر
ابنِ ملجم لعیں نے
ایک نمازی روزہ دار پر
وار اتنی روز سے کیا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
کہتی ہے علی کی بیٹیاں
آنکھیں کھولیےء اے بابا جان
دیکھیں گے کفن میں آپ کو
ہم نے ایسا سوچ تھا کہاں
دل کو کیسے چین آے گا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
کون پیار سے بلاے گا
کون اب گلے لگاے گا
سر پہ ہاتھ رکھ کے بابا جاں
کون ہم کو دے گا اب دعا
کیسے گزرے دن عید کا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
ماں کے بعد باپ ہی تو تھا
جس نے ہم کو رونے نہ دیا
جب بھی ماں کی یاد آی تو
بابا نے گلے لگا لیا
کون دے گا ہم کو حوصلہ
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
لپٹی جب جنازے سے بہن
بولے یہ حسین سے حسن
ٹہر جاؤ تھوڑی دیر اور
باندھنا نہیں ابھی کفن
دیکھنے دو چہرہ باپ کا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
جب سے یہ طبیب نے کہا
دودھ ہے علاج مرض کا
آے تھے جو پیالے تھام کر
کون ان یتیموں کو بھلا
جا کے یہ خبر سناے گا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
زخمی سر وہ خون یا علی
بھول نہ سکیں گے ہم کبھی
ہاں شہادت علی کے دن
میثم اور زیشان عابدی
دے رہے ہیں رو کے یہ صدا
ہاے ہم یتیم ہو گئے
یا علی یہ کیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.