Tumhare baad ay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
شب اکیسویں رمضان اور رخصت کا وہ منظر
علی نے الوداع بولا تو بولی بیٹیاں رو کر
بابا بابا بابا
تمہارے بعد اے بابا جییں گی بیٹیاں کیسے
کفن میں دیکھ کر چہرہ جییں گی بیٹیاں کیسے
خدا رکھے سلامت بیٹیوں پر باپ کا سایہ
لپٹ کر باپ سے زینب نے یہ رو رو کے فرمایا
رہے گا جب نہ یہ سایہ جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
ہمیں تم اپنی میت کے لئے رونق نہیں بولو
ہمارے گھر کی رونق تم ہو یہ معلوم ہے سب کو
یہ گھر ہو جائے گا سونا جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
ابھی اماں کا غم بھولی نہیں کلثوم اور زینب
چلے جاؤ گے تم بھی گھر سے اے بابا کفن میں جب
نہ تم ہونگے نہ ماں زہرا جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
کھلا ہے زخم خوں جاری ہے اب تک آپ کے سر سے
اجازت دو تو زینب باندھ دے سر اپنی چادر سے
اگر خوں بہہ گیا سارا جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
ہوا ہے ضرب کی شدت سے سر بابا کا دو پارہ
نمازی کو مصلے پر لعیں نے اس طرح مارا
کیوں ظالم نے نہیں سوچا جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
اکیلا چھوڑ کر جانے کی تم باتیں نہیں کرنا
ہمیں بھی مار دے گا جیتے جی ہاے باپ کا مرنا
اٹھا کر غم یتیمی کا جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
علی کا آخری سانسوں میں وہ عباس سے کہنا
میرا چہرہ ہو میری بیٹیوں کے سامنے رہنا
مجھے یہ فکر ہے بیٹا جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
علی رخصت ہوئے زیشان اور فرحان روے سب
جنازہ اٹھ گیا لیکن وہی بیٹھی رہی زینب
صدا دیتی رہی فضہ جییں گی بیٹیاں کیسے
تمہارے بعد اے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.