Qayamat eid se pehle
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
علی کے گھر میں برپا ہے قیامت عید سے پہلے
ہوی زینب کے بابا کی شہادت عید سے پہلے
علی کے گھر سے لیکر عرش تک بس غم کا موسم ہے
سبب سے اس کے رمضان بھی ماہ محرم ہے
لگی ہے جو سر حیدر پہ ضربت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
جنازہ اٹھ رہا ہے شاہ خیبر گیر کا لوگوں
نو پوچھو حال کیا ہے زینب دلگیر کا لوگوں
خوشی حسنین کی ہوتی ہے غیرت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
کہا اصحاب نے سر پیٹ کر حسرت رہی باقی
امامت میں علی کی پھر نماز عید پڑھنے کی
قضا نے چھین لی یہ بھی سعادت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
در زہرا جلا کر بھی حسد کی آگ باقی ہے
ہمیں کیا تھی خبر نانا صدا زینب کی آتی ہے
دوبارہ خم کا بدلہ لے گی امت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
علی کے واسطے تو عید مسجد میں شہادت تھی
ملاقات خدا کی اس قدر حیدر کو تھی جلدی
جگہ کر خود دیا قاتل کو شربت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
صف ماتم بچھا دو سوگواروں آج گھر گھر میں
بہا دو اپنی آنکھوں کے یہ دریا یاد حیدر میں
ملے گی تم کو ان اشکوں کی قیمت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
علی کو حالت روزہ میں مارا کلمہ گویوں نے
لحد میں بھی محمد کو ستایا کلمہ گویوں نے
رلایا سیدہ کو زیر تربت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
دعا مانگو کہ راہ ہجر مہدی جلد کھل جائے
کہ راز انتقام کربلا درویش کھل جائے
ملے زیشان کو بھی یہ بشارت عید سے پہلے
علی کے گھر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.