Mohamed ke alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
زخمی ہوئے سجدے میں محمد کے علمدار
حیدر کرار حیدر کرار
مشکل میں ہے مشکل کشا نبیوں کے مددگار
حیدر کرار حیدر کرار
سر زخمی ہوا درد سے ہے جسم میں لرزا
سر تھامے ہوئے ہاتھوں سے کہتے ہیں یہ مولا
خون رکتا نہیں کیسے کروں دوسرا سجدہ
ہے بھیگا ہوا خوں میں اب سارا مصلیٰ
بے خوف چلے موت سے کرتے ہوئے تکرار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
روزے میں کیا ضرب ستم مار کے زخمی
تو سارا بدن زرد ہے شدت سے زہر کی
غش آتے ہیں رہ رہ کے یہ حالت ہے علی کی
بستر پہ تڑپتے ہیں نہیں چین زرا بھی
دروازے پہ روتے ہیں کھڑے سارے وفادار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
زینب نے کہا بابا کو سینے سے لگا کر
نہ جاؤ ہمیں چھوڑ کے میں واری ہوں تم پر
صدمہ نہ یتیمی کا اٹھا پاؤں گی دل پر
آی تھی مدینے سے یہاں اماں کو کھو کر
نزدیک بہت عید ہے سوچیےء ایک بار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
خاموش ہو کیوں بابا حسن کو یہ بتاؤ
آنکھوں کو زرا کھولو تو چہرے کو اٹھا لو
ہر دن کی طرح سینے سے اب مجھکو لگاؤ
تکلیف اگر زخم میں ذیادہ ہے بتاؤ
قربان میں جان آپ پہ کرنے کو ہوں تیار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
شبیر سے ایک پل نہ جدا ہوتے تھے بابا
تو جان سے زیادہ ہے میری کہتے تھے بابا
بوسے میری گردن کے بہت لیتے تھے بابا
پانی مجھے اٹھ اٹھ کے پلا دیتے تھے بابا
اے شیر خدا اٹھو کرو اٹھ کے مجھے پیار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
ایک شور میں عباس کھڑے روتے ہیں بابا
آنکھیں ہے چڑھی غیض سے اور سرخ ہے چہرہ
سر کاٹ کے رکھ دے گا وہ ملجم کے پسر کا
ہے وقت قضا کہتے ہیں شبیر سے مولا
اب تیرے حوالے ہے میرا غازی و جرار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
تھا شور قمر کوفے میں مارے گےء حیدر
اے شادماں تھا چاروں طرف حشر کا منظر
سر پیٹو کرو گریہ رکھو خاک سروں پر
سب کہتے تھے یہ مولا کے دروازے پہ آ کر
آ جائے قضا مولا کے بن جینا ہے بیکار
حیدر کرار حیدر کرار
زخمی ہوئے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.