Mere janaze se zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
علی کے گھر میں یہ کیسی علی پہ غربت تھی
حسین سینے سے لپٹے تھے کیا قیامت تھی
اکھڑتی سانسیں تھی ہاے قریب رخصت تھی
علی کے ہونٹوں پہ یہ آخری وصیت تھی
میرے جنازے سے زینب کو مت چھڑانا حسین
وہ جب تلک نہ کہے چہرہ مت چھپانا حسین
جو بیٹی دیکھ نہیں پای میرا سر زخمی
نہ جانے کیسے مجھے وہ کفن میں دیکھے گی
وہ سہہ نہ پائے گی دنیا سے میرا جانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
سنبھالنا میری میت پہ مر نہ جائے بہن
وہ جانتی ہے کہ تم کو نہیں ملے گا کفن
خیال رکھنا کفن جب مجھے اڑھانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
تمہارے چہرے پہ وہ غم نہ دیکھ پاے گی
یتیم بیٹی میری اور ٹوٹ جائے گی
تم اس کے سامنے آنسوں نہیں بہانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
چلی تھی کس طرح تلوار یہ بتا دینا
جو میرا حال تھا مسجد میں وہ سنا دینا
عمامہ خون میں ڈوبا نہیں دکھانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
خدا کا شکر ادا کر کے ہاے بولے علی
میرے جنازے کی رونق ہیں بیٹیاں میری
خدا کو تحفہ ہے گھر بیٹیوں کا آنا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
کفن میں دیکھ کے سانسیں ہی رک نہ جائے کہیں
جہاں وہ بیٹھے سنو تم بھی بیٹھ جانا وہاں
وہ غش میں آے تو آے تو شانوں کو تم ہلانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
رکھو گے ہاتھ اب ان کے سروں پہ تم جا کے
یتیم کوفہ کے بے آسرا نہ ہو پھر سے
تم اپنے ہاتھوں سے کھانا انہیں کھلانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
سکون ملتا ہے جب پاس ہوتی ہے بیٹی
یہ جان جاؤ گے کیوں خاص ہوتی ہے بیٹی
سکینہ آے تو سینے سے تم لگانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
پکارے رو کے اے زیشان اور رضا یہ علی
اٹھانے دینا جنازہ اگر میری بیٹی
تم اس کے سامنے عباس کو بلانا حسین
میرے جنازے سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.