Jab bhi ho karbobala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
آخری بار میرا حال مصیبت سن لو
بھائی سجاد سکینہ کی وصیت سن لو
جب بھی ہو کرب و بلا آپ کا جانا بھیا
میری روداد چچا جاں کو سنانا بھیا
یہ وصیت میری تم بھول نہ جانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
وہ اگر پوچھیں میرا حال چچا سے کہنا
میری نیندیں ہوئیں پامال چچا سے کہنا
تازیانوں کا سب احوال چچا سے کہنا
اب بھی نیلے ہیں میرے گال چچا سے کہنا
جو ستم مجھ پہ ہوئے سارے بتانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
پاؤں جلتے تھے میرے ہوتی تھی ایذا مجھکو
چھاؤں میں بیٹھنے دیتے نہ تھے اعداء مجھکو
جب بھی چلتے ہوئے غش دھوپ میں آیا مجھکو
اونٹ کی پشت سے جلاد نے باندھا مجھکو
میں بہت روئی مگر شمر نہ مانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
جب حرم قید ہوئے میں نے چچا کو ڈھونڈا
جب بندھے بارہ گلے میں نے چچا کو ڈھونڈا
جب گوہر میرے چھنے میں نے چچا کو ڈھونڈا
جب مجھے درے لگے میں نے چچا کو ڈھونڈا
وہ اگر ہوتے ستاتا نہ زمانہ بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
قید خانے سے ہی منسوب ہے اب رات میری
ہوگا احسان نبھادوگے اگر بات میری
چین سے قبر میں گھٹ جائے گی ہر رات میری
جیتے جی ان سے نہ ہو پائی ملاقات میری
سر چچا جاں کا میری قبر پہ لانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
کربلا جاؤ تو ایسا نہیں ہونے دینا
انکو تنہائی کا صدمہ نہیں ہونے دینا
میرے عمو کو اکیلا نہیں ہونے دینا
قبر غازی پہ اندھیرا نہیں ہونے دینا
اک دیا میری طرف سے بھی جلانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
میرے احساس غریبی سے بچانا انکو
یاد وہ وقت مصیبت نہ دلانا انکو
میرا احوال کنیزی نہ سنانا انکو
ہاشمی شیر ہے مت یاد دلانا ان کو
میں نہیں چاہتی پھر حشر اٹھانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
قید سے چھوٹ کے جب کربوبلا جاؤ گے
پہلے تو کرنا سلام انکو میری جانب سے
پھر بتانا کہ یہ دن کیسے گزارے میں نے
اور جب پھول چڑھانے لگواس تربت پہ
میری جانب سے ردا میری اڑھانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
سن کے عارف یہ وصیت تھی قیامت برپا
لاش عباس تڑپتی تھی سر کربوبلا
اور سجاد کی آنکھوں سے لہو جاری تھا
جس گھڑی بالی سکینہ نے یہ آہستہ کہا
میری میت کو اندھیرے میں اٹھانا بھیا
---میری روداد چچا
---جب بھی ہو کرب و بلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.