Masjide kufa mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajid Jafri
مسجدِ کوفہ میں زخمی ہو گیا ایک روز دار
زینب و کلثوم کی اب خیر ہو پروردگار
اس نمازی نے نمک سے کی تھی سحری یا خدا
ابنِ ملجم نے کیا ہے سجدۂ خالق میں وار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
خون سے تر ہو گیء محراب زخمی اے علی
بیٹیاں گھر میں تڑپ کر کر رہی ہیں انتظار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
شبر و شبیر روتے ہیں علی کو دیکھ کر
مسجد کوفہ میں ہے سارے نمازی سوگوار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
دیکھ کر حیدر کو زخمی غش میں ہے ام البنین
اور ہے چھوٹے سے عباس دلاور اشک بار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
نوحہ پڑھتے ہیں مصلی ہے نمازیں ماتمی
آج سے حیدر کے گھر میں ہے اذانیں غم گسار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
دیکھ کر زینب کو حیدر جانے کیوں رونے لگے
دیکھتی ہے بھائی کو حسرت سے زینب بار بار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
پھینک کر سر سے عمامہ رو رہا ہے کیوں طبیب
بیٹیاں بابا پہ کرتی ہیں دعاؤں کا حسار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
اٹھ رہا تھا جب جنازہ میرے مولا کا ظفر
تھا مدینہ غمزدہ اور شہر کوفہ سوگوار
مسجدِ کوفہ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.