Baba ko la rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
انیسویں کی صبح وہ محشر بپا ہوا
آتی تھی آسمان سے جبرییل کی صدا
مسجد میں مصطفیٰ کا وصی قتل ہو گیا
دوڑے سروں کو پیٹتے سبطین مصطفیٰ
دیکھا کی خوں میں لوٹتے ہیں شاہ مشرقین
لپٹا کے اپنے سینے سے روے بہ شور و شین
پہلے نمازیوں کو پڑھای نماز پھر
مسجد سے لے کے بابا کو نکلے حسن حسین
کوی زینب کو تھام لے جا کر
گھر میں بابا کو لا رہے ہیں حسین
ہوگا برپا ابھی یہاں محشر
غم میں بابا کے رو رہی ہو گی
ہوش اپنے وہ کھو رہی ہو گی
ہاے آ جائے نہ وہ دیوڑھی پر
گھر میں بابا کو۔۔۔
عرش والے پچھاڑیں کھاتے ہیں
چاند تارے ابھی تھر تھراتے ہیں
صبح آی ہے آج نوحہ گر
گھر میں بابا کو۔۔۔
دل پہ صدمے سبھی اٹھا لوں گا
کیسے زینب کو میں سنبھالوں گا
سوچتے جا رہے ہیں یہ شبر
گھر میں بابا کو۔۔۔
پیار کرنے کو نانا جان نہیں
ہاے اماں کا سایبان نہیں
کون ڈھارس بندھاے گا بڑھ کر
گھر میں بابا کو۔۔۔
تیغ ظالم نے ایسی ماری ہے
زخم سر کا بہت ہی کاری ہے
کوی جا کر بچھا دے ایک چادر
گھر میں بابا کو۔۔۔
زخم سر کا نہ دیکھ پائے گی
وہ پچھاڑے ضرور کھائے گی
کیسے سمجھائیں گے اسے جا کر
گھر میں بابا کو۔۔۔
راہ میں خوں ٹپکتا جاتا ہے
اور عمامہ لٹکتا جاتا ہے
کیسے تھامے دو پارہ سر سرور
گھر میں بابا کو۔۔۔
بیٹیوں کی عجیب ہے فطرت
ہوتی ہے باپ سے بڑی الفت
کوی احوال کہہ نہ دے جا کر
گھر میں بابا کو۔۔۔
در پہ آے جونہی شہ والا
عینی کہرام ہو گیا برپا
کوی عامر یہ کہتا تھا رو کر
گھر میں بابا کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.