Baba na jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
میری دنیا اجڑ نہ جائے خدارا رک جاؤ
ہے بین یہ زینب کا بابا نہ جاؤ
ہو جائے نہ گھر سونا بابا نہ جاؤ
کل خواب میں دیکھا تھا بابا ہے لہو میں تر
ویراں پڑا ہے گھر
کوفے میں واویلا بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
مرغابیاں حیدر کے دامان سے لپٹتی ہے
بابا وہ تڑپتی ہے
منظر ہے قیامت کا بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
اماں کی جدائی کو میں بھول نہیں پای
زینب پہ تنہائی
دل میرا ہے گھبرایا بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
رک جائے زرا بابا صدقہ میں اتاروں گی
جی بھر کے میں دیکھوں گی
بابا کا حسیں چہرہ بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
بابا سے بچھڑنے کی یہ آخری شب آی
بے چین ہے دونوں بھائی
گھبراتا دل کیوں بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
لگتا ہے کہ زینب پر ہے وقت یتیمی کا
معبود کرم فرما
افسردہ ہے علی میرا بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
بابا مجھے صدمہ ہے اماں سے بچھڑنے کا
دل پھٹتا ہے کیوں میرا
زینب کے لبوں پر تھا بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
جس وقت محب گھر سے مولاے زمن نکلے
افلاک لرزتے تھے
بیٹی کا یہ نوحہ تھا بابا نہ جاؤ
ہے بین یہ زینب کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.