Baap ka taboot
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
الوداع کیسے کہے
باپ کا تابوت ہے حسنین ہے تنہائی ہے
دینے بچوں کو دلاسہ خلد سے ماں آی ہے
عرش والے بھی نظر آتے ہیں کچھ میت کے ساتھ
سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے مرتظی کی کاینات
کس قدر جانے علی کی زخم میں گہرائی ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
صبر آے زینب و کلثوم کو پروردگار
سہنے مسجد سے صداییں آ رہی ہے بار بار
ایک روز دار نے سجدے میں ضربت کھای ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
ٹکرا رہا ہے کس کو حسرت سے نہ جانے نورِ عین
کون ہے جو کہہ رہا ہے صبر کر میرے حسین
کس کی یہ آواز ہے کانوں سے جو ٹکرای ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
کانپ جاتا ہے کلیجہ درد کے احساس سے
مل کے جب شبیر روتے ہیں گلے عباس کے
دیکھو ایک بھائی کے غم کا آیینہ اک بھائی ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
خون روتا ہے فلک کوفے کے منظر ہیں اداس
زینب و کلثوم اور شبیر و شبر ہے اداس
چہرۂ ام البنیں پر مردانی سی چھائی ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
ماں کا غم بھولے نہ تھے بابا کا سایہ اٹھ گیا
ہاے گھر حسنین کا دیکھو دوبارہ لٹ گیا
وقت نے پھر سے غموں کی داستاں دہرای ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
کونسی منزل میں لکھا جائے اب اس صبر کو
اپنے ہاتھوں سے مٹاتے ہیں نشان قبر کو
ہاے کس عالم میں میت باپ کی دفنای ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
عامر و اختر سیاہی ہے فلک پر ہر طرف
دونوں عالم پر مسلط ہے غم شاہ نجف
عرش کو قدرت نے پوشاک عزا پہنای ہے
باپ کا تابوت ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.