Ali hai sajde mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Sadiq
علی ہے سجدے میں تر خون میں پیشانی ہے
زمیں سے تا بہ فلک چھای پریشانی ہے
علی کا قتل بھی سازش کا شاخسانہ تھا
چلے ہیں سلسلے پھر سے وہی کہانی ہے
علی ہے سجدے میں۔۔۔
بھلا کوئی اپنے بھی محسن کو قتل کرتا ہے
یہ مسلمانوں کی در اصل میں نادانی ہے
علی ہے سجدے میں۔۔۔
ابو تراب کو سمجھے تو مصطفیٰ سمجھے
علی کی ذات کو یا ذات خدا جانی ہے
علی ہے سجدے میں۔۔۔
کیا جو مولا نے قاتل کو اپنے جام عطا
علی کریم ہے کس بات پہ حیرانی ہے
علی ہے سجدے میں۔۔۔
علی ولی کے حشر تک رہیں گے چرچے امیر
بقا انہیں کو ہے بس یہ جہاں فانی ہے
علی ہے سجدے میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.