Run mein hawa ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Anj. Masoomeen
رن میں ہوا کے جھونکے نوحہ سنا رہے ہیں
چلےء حسین چلےء قاسم بلا رہے ہیں
سرور مدد کو آؤ نوشاہ کربلا کی
گلگوں بدن پہ گھوڑے دوڑاے جا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
رن میں ملے تو کیسے قاسم کی لاش ان کو
عباس کو شہ دیں ٹکڑے دکھا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
یہ کربلا کی شادی دنیا سے ہے نرالی
مہمان سب باراتی پیاسے ہی آ رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
شادی تھی پل کی لیکن صدیوں پہ چھائی دیکھو
اب تک زمانے والے مہندی اٹھا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
تقسیم ہو چکے تھے اس درجہ رن میں قاسم
سرور عبا بچھا کر لاشہ اٹھا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
یہ کربلا کا دولہا رن میں شباب پر تھا
قاسم کو دنیا والے دولہا بنا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
کبرا یہ کہہ رہی ہے یہ کیسی قیامت ہے
دلہن بنا کے ہم کو بیوہ بنا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
بیٹی حسین کی ہوں اور ہوں بہو حسن کی
پھر بھی یہ اعدا ہم کو در در پھرا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
دست حنای دیکھو پابند ہے رسن کی
زیور کے بدلے ظالم بیڑی پنہا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
بیوہ یہ کہہ رہی ہے کچھ میری خبر لے لو
دیکھو یہ اہل کوفہ ہم کو ستا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
نصرت میں شاہ دیں کی اقبال دیکھو قاسم
پیاسے ہی آے رن میں پیاسے ہی جا رہے ہیں
رن میں ہوا کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.