Ya hussainam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
یا حسینم یا حسینم یا حسین
یا حسینم یا حسینم یا حسین
ثاقیء کوثر تیرا بابا حسین
کربلا میں تو رہا پیاسا حسین
یاد رکھے گی تجھے دنیا حسین
تجھ سے ہے نام خدا زندہ حسین
یا حسینم۔۔۔
تیرا نانا رحمت اللہ للہ العلمین
تیرا بابا ہے امیر المؤمنین
اور پسر تیرا ہے زین العابدین
تیری ماں ہے فاطمہ زہرا حسین
یا حسینم۔۔۔
تو ہے بے شک کعبہء صبر و رضا
تیری چوکھٹ سجدہ گاہ انبیاء
اتنا اونچا مرتبہ کس کو ملا
پوچھتا ہے رب تیرا منشا حسین
یا حسینم۔۔۔
تشنگی تیری فضاؤں میں دھواں
تھی مصیبت کارواں در کارواں
صبر سے تو نے دیا ہر امتحاں
دین پر احسان ہے تیرا حسین
یا حسینم۔۔۔
کربلا میں کیسی یہ شادی رچی
لاش ہے مسند پہ اب نوشاہ کی
چند لمحوں کی دلہن بیوہ ہوی
کون دے گا اب اسے پرسہ حسین
یا حسینم۔۔۔
تھی علی اکبر کے سینے میں سناں
مضطرب تھا خاک پر کڑی جواں
دشت غربت میں ہے کیسا امتحاں
کھینچتی ہے قلب سے نیزہ حسین
یا حسینم۔۔۔
ٹوٹ جاتی حرملہ کی انگلیاں
کھولتا گر جھولے والا مٹھیاں
اب رخ اسلام پر ہے جاویداں
ایک تبسم تیرا اصغر کا حسین
یا حسینم۔۔۔
جان حیدر دلبر ام البنین
جس کے قدموں میں سمندر کی جبیں
آج بھی آب رواں ہے با الیقین
ہے تیرے عباس کا قبضہ حسین
یا حسینم۔۔۔
چودھویں کا چاند وہ ابن حسن
ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا جس کا بدن
کیسے ہو نوشاہ کا غسل و کفن
کر رہے ہیں لاش کو یکجا حسین
یا حسینم۔۔۔
لاش پر سرور کی زینب نے کہا
ایک بہن پر وقت کیسا آ گیا
دشت میں ہے بیکفن لاشہ تیرا
سر پہ چادر بھی نہیں بھیا حسین
یا حسینم۔۔۔
العطش کی تھی فضاؤں میں صدا
کل تلک عباس کا پہرہ بھی تھا
دیکھتے ہی دیکھتے کیا ہو گیا
چھا گیا ہر سمت سناٹا حسین
یا حسینم۔۔۔
بے کجاوا اونٹ پیاسا کارواں
بے ردا ہے فاطمہ کی بیٹیاں
شمر کے درے سکینہ کی فغاں
تم کہاں ہو اے میرے بابا حسین
یا حسینم۔۔۔
حشر تک لہراے گا پرچم تیرا
ہم کریں گے عمر بھر ماتم تیرا
کیسے ہم بھولیں گے مولا غم تیرا
قلب مومن ہے تیرا روضہ حسین
یا حسینم۔۔۔
کھا رہی ہے تازیانے شمر کے
صبر کرتی ہے سکینہ کیا کرے
سوے کیسے کان زخمی ہو گےء
کس کو دے آواز یہ دکھیا حسین
یا حسینم۔۔۔
نشر گاہ کربلا اشک عزا
نعرۂ تکبیر ماتم کی صدا
یہ لہو یہ مجلسیں آہ و بکا
آرزوے فاطمہ زہرا حسین
یا حسینم۔۔۔
دلبر زہرا شہید کربلا
تو ہمیں دیتا ہے ہر پل حوصلہ
ہم تجھے دیتے ہیں مشکل میں صدا
ہے سہارا ہم کو بس تیرا حسین
یا حسینم۔۔۔
سر پرستی ہم کو ہے عباس کی
ہم کو دیتی ہے دعا بنت نبی
ہے یہی ماتم ہماری زندگی
لب پہ ہے ہر دم تیرا نوحہ حسین
یا حسینم۔۔۔
نام جب بھی لیتے ہیں عباس کا
بازوؤں کو ہوتی ہے طاقت عطا
سر پہ ماتم دار کے ہوگا صدا
پرچم عباس کا سایہ حسین
یا حسینم۔۔۔
آؤ مل جھل کے نماز غم پڑھیں
اشک سے رومال زہرا نمکریں
کربلا والوں کا ہم ماتم کریں
سانس جب تک ہے کہو بس یا حسین
یا حسینم۔۔۔
پیش ہونا ہے خدا کے روبرو
بس غم شہ میں بہاؤ تم لہو
یہ عبادت ہی کرے گی سر خرو
کہتے جاؤ یا حسینم یا حسین
یا حسینم۔۔۔
حوصلہ دیتے ہیں عباس علی
ملتی ہے ہر دم ہمیں قوت نیء
زندگی پروانہء شبیر کی
ہے دعاے فاطمہ زہرا حسین
یا حسینم۔۔۔
ہے تمنا بس یہی جان بتول
ہو عطا مجھکو تیرے قدموں کی دھول
کر میرے مولا میرا نوحہ قبول
آخرت کا ہے یہ سرمایہ حسین
یا حسینم۔۔۔
تجھ سے کرتا ہے رشید اب التجاء
ہو زیارت کا شرف ہم کو عطا
ہم کو دکھلادے زمین کربلا
واسطہ تجھکو سکینہ کا حسین
یا حسینم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.