Tanha hai dulaara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Anj. Masoomeen
اجڑی ہوئی ہے اسے کیسے بساییں
بکھرے ہوئے لاشوں پر سسکتی ہے ہواییں
آتی ہے کہیں دور سے پر درد صداییں
تنہا ہے دلارا زہرا کا
جنگل کی فضا سنی سنی
ہر سمت اداسی ہے کیسی
کیسا ہے یہ منظر غربت کا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
آیا تھی بھرے گھر کو لے کر
پر ازم بہتر کا لشکر
کوی نہ رہا کوئی نہ بچا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
سب ساقیء کوثر کے بچے
دریا کے کنارے پیاسے رہے
ایک بوندھ انہیں پانی نہ ملا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
ہمشکل پیمبر قتل ہوا
اکبر کا جگر برچھی سے چھدا
ہاتھوں پہ پسر کا ہے لاشہ
تنہا ہے دلارا۔۔۔
فروہ کا پسر وہ ابنِ حسن
ٹکڑے ٹکڑے دولہا کا بدن
بکھرا ہوا لاشہ قاسم کا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
ہے سکتہ کے عالم میں کنبہ
دلہن تھی ابھی اب ہے بیوہ
اب کون اسے پرسہ دے گا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
عباس علی سقاے حرم
شانے ہوئے دونوں ان کے قلم
ہے سامنے بھای کا لاشہ
تنہا ہے دلارا۔۔۔
پیاسا ششماہا رن کو گیا
ننھے سے گلے پر تیر لگا
بے شیر مجاہد قتل ہوا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
ہاتھوں میں لیےء کوزے خالی
بے چینی وہ پیاسے بچوں کی
سقاے سکینہ بھی نہ رہا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
کوی تو زرا اس سے پوچھے
یہ کس کی اٹھاتے ہیں لاشے
دے کون اسے بڑھ کر پرسہ
تنہا ہے دلارا۔۔۔
ہر سمت سے نیزے اور پتھر
وہ شمر ستمگر کا خنجر
اب کٹتا ہے پیاسے کا گلا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
ایک پیاسا مسافر جنگل میں
خاموش کھڑا تھا مقتل میں
زخمی زخمی ہاتف کی صدا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
مقتل میں رشید ایک حشر ہوا
سر ہو گیا شہ کا تن سے جدا
ایک بیکس ماں دیتی ہے صدا
تنہا ہے دلارا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.