Sitamgaro mera bekas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
گھرا ہے چاند علی کا ستم کے بادل میں
اماں کہیں نہیں تیغ و سناں کے جنگل میں
حسین جھوم رہے ہیں فرس پہ مقتل میں
یہ رن میں عصر کو زہرا کے لب پہ نوحہ ہے
ستمگروں میرا بیکس حسین پیاسا ہے
ہر ایک زخم بدن خوں فشاں ہے پیاسے کا
لگا ہے تیر جبیں پر تو قلب پر نیزہ
کہیں سناں تن مجروح پر کہیں بھالا
کوی چھری کوی خنجر چلانے والا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
وہ پیاس ہے کہ نگاہوں میں سب جہاں ہے دھواں
وہ قلب میں رہی قوت نہ تن میں تاب و تواں
علی کا لال فرس پر ہے خون میں غلطاں
غریب و بیکس و مظلوم بے سہارا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
کمر شکستہ ہے بھای کے غم میں سرور کی
اٹھا چکے ہے ضعیفی میں لاش اکبر کی
نظر میں لاش ہے پامال ابنِ شبر کی
ابھی تو ہاتھوں پہ اصغر نے تیر کھایا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
جو بوسہ گاہ محمد پہ تیغ چلتی ہے
تو غم سے خواہر شبیر ہاتھ ملتی ہے
گلا ہے خشک تو رک رک کے جاں نکلتی ہے
زمین کانپتی ہے آسماں کو لرزا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
پسر کے سوگ میں جی سے گزرنے والے کو
اب اور جینے کا ارمان کرنے والے کو
چلے ہیں مارنے جلاد مرنے والے کو
جسے بھی دیکھیےء پیاسے کے خون کا پیاسا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
لعین کرتا ہے جب ازم قتل پیاسے کا
پسر کے حلق پہ رکھ دیتی ہے گلا زہرا
فضا میں کربوبلا کی یہ گونجتی ہیں صدا
میرے حسین کو نازوں سے میں نے پالا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
نبی کی گود کا پالا شہید ہوتا ہے
فضا کو سکتا ہے دریا تڑپ کے برپا ہے
بلا کے بن میں یہ جاوید حشر برپا ہے
محیط عالم امکان صداے زہرا ہے
ستمگروں میرا بیکس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.