Sadr shukr mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سجدے میں سر ہے حلق پہ خنجر کی دھار ہے
بندہ یہ کون ایسا عبادت گزار ہے
خاموش کیسے تو میرے پروردگار ہے
در پر بہن ہے پشت پہ قاتل سوار ہے
اس حال میں بھی لب پہ یہی بار بار ہے
صد شکر صد شکر صد شکر میرے یا رب
ہاں یہ وہی حسین علیہ السلام ہے
تیری طرف سے جس پہ درود و سلام ہے
سبط نبی ہے یہ شاہ عالی مقام ہے
جس کے لبوں پہ ایک ہی کلمہ مدام ہے
صد شکر۔۔۔
یہ وہ ہے جس کے ہاتھ میں ذلف رسول تھی
تیرے نبی کو اس کی ہر ایک ضد قبول تھی
بابا علی اسی کا تھا مادر بتول تھی
اس کی زباں پہ بات یہی مثل پھول تھی
صد شکر۔۔۔
کہتے ہے دست فاطمہ زہرا کے آبلے
پالا ہے چکی پیس کے مادر نے پیار سے
جنت سے کپڑے عید پہ بھیجے خدا جسے
شکر خدا میں بات وہ کیوں کر نہ یہ کہے
صد شکر۔۔۔
اولاد والوں تم ہی کرو دل سے فیصلہ
وہ شخص جس کا بیٹا ہو ہمشکل مصطفیٰ
دیکھے اسی پسر کا وہ سینہ چھدا ہوا
نیزہ نکالتے ہوئے سینے سے دی صدا
صد شکر۔۔۔
رخ سوے آسماں کیا خالق کو دی صدا
اصغر شہید ہو گیا اکبر گزر گیا
لشکر کہاں کا میرا برادر نہیں رہا
پر بیکس و ملول نے شکوہ نہیں کیا
صد شکر۔۔۔
ناراض تو ہو مجھے کب قبول ہے
تو خوش ہو اے کریم مجھے سب قبول ہے
قید حرم اسیریء زینب قبول ہے
کیا تجھکو میری بات یہ یا رب قبول ہے
صد شکر۔۔۔
زخموں سے چور چور تھا جب فاطمہ کا لال
لخت دل علی و نبی غم سے تھا نڈھال
چہرے پہ خون مل کے بصد حسرت و ملال
کی عرض شہ نے شکر ہے اے رب ذوالجلال
صد شکر۔۔۔
کیسے کہوں ریحان جو شہ پر گزر گیء
بیٹے شہید ہو گےء بچی بچھڑ گیء
زینب دیار شام میں جب ننگے سر گیء
نوکِ سناں سے سوے فلک یہ خبر گیء
صد شکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.