Nahi tha kuch bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nasir Asghar Party
نہیں تھا کچھ بھی حسین تب ہے
قرآن جس کو قدر ہے لکھتا
حسین لوگوں وہی تو شب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی
وہ جس کے نانا کی جٹیںوں کا
طواف کرتے ہو فرشتے
وہ جس کے دادا کے زیر سایہ
رسول حق اور امام پلٹے
کوی تو دکھلاؤ اس جہاں میں
کہ جس کا ایسا حسب نسب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
میرے خیالوں کی انتہا سے
حسین کی ابتداء ہوئی ہے
شعور و فکر و نظر کے داغوں
سے جس کی بستی بڑی ہوی ہے
حسین تم کو سمجھ میں آے
قسم خدا کی بہت عجب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
وہ جس کے تیور خدا کے تیور
وہ جس کی بخشش خدا کی بخشش
بہشتوں اس کی خوشی کے پیچھے
وجود دوزخ ہو جس کی رنجش
نہ خوف دوزخ نہ شوق جنت
حسین کی بس ہمیں طلب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
وہ جو کہ بعد از خدا ہے سب سے
عظیم عزت یہ بھی بڑی ہے
حسین کی ماں کو دیکھ کر وہ
رسول تعظیم میں کھڑے ہے
رسول اعظم پہ جس کی مادر
کا دیکھو واجب ہوا ادب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
سناں کو دوش نبی سمجھ کے
نماز وحدت ادا کرے جو
یزیدیت کے بھنور کے آگے
چٹان بن کے اٹھا کرے جو
حیات دین خدا کا سن لو
حسین ابنِ علی سبب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
یہ عدل پروردگار عالم
کی ایک عجب سی ادا ہے دیکھو
خدا نے سب کچھ دیا ہے جس کو
اسی سے سب کچھ لیا ہے دیکھو
خدا تو خالق ہے امتحاں کا
حسین صبر و رضا کا رب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
فرات کی ہر لہر ندامت
سے پانی پانی ہوی سلامت
حیات کوثر کی کر رہی تھی
روانیء علقمہ تلاوت
سیراب جس نے کیا ہے دین کو
وہ ابن زہرا تو تشنہ لب ہے
حسین کیسے کہاں و کب ہے
نہیں تھا کچھ بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.