Jaag sakina jaag
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
لو ہو گئی رہائی لو قافلہ چلا
سر جب ہر اک شہید کا سجاد کو ملا
تب مرقدِ سکینہ پہ سجاد نے کہا
جاگ سکینہ جاگ بابا کا سر آیا
بابا تمہارا آیا گیا وقت نیند کا
سینے پہ سونے والی مٹی پہ سوگئی
بابا کو روتے روتے جو خاموش ہوگئی
رو رو کہ ماں نے قبرِ سکینہ پہ یہ کہا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
بی بی کرو سلام ادب کا مقام ہے
بی بی تیرے سرہانے شہہ تشنہ کام ہے
اے جان جلدی بدلو یہ کُرتا پھٹا ہوا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
بابا کو ڈھونڈتی تھی سکینہ اُٹھو اُٹھو
راتوں کو جاگتی تھی سکینہ اُٹھو اُٹھو
لو آگئے ہیں بابا اے جان جاگ جا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
بابا کے پاس سونا نہ سونا زمین پر
رکھو لبوں کو لب پر جبیں کو جبین پر
اعدائ کی گھڑکی یوں کا زمانہ گزر گیا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
پیغام روز دیتی تھیں عمّوں کے نام تم
روتی تھی یاد کر کے اُنہیں صبح و شام تم
جاگو کہ جا رہے ہیں جہاں سوتے ہیں چچا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
کس طرح سوئی بالی سکینہ نہ پوچھیئے
رنج الم سے پھٹتا ہے سینہ نہ پوچھیئے
جاگی نہ پھر کبھی وہ بہت ماں نے دی صدا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
صدیاں گزر گئی ہیں مگر سرورو ریحان
زندانِ شام روئے تو روتا ہے آسمان
اب بھی پکارتے ہیں یہی شاہِ کربلا
جاگ سکینہ جاگ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.