Mera hussain tadapta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hassan Abbas
میرا حسین تڑپتا ہے خاک مقتل پر
ہے وقت عصر کا اور کربلا میں ہے محشر
زمین گرم پہ غش میں ہے فاطمہ کا پسر
لعیں ہے سینے پہ گردن میں ظلم کا خنجر
یہ رن میں کرتی ہے فریاد بنت پیغمبر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
فلک نشیں زمیں پر گرا ہے واویلا
ہزار زخم ہے سوکھا گلا ہے واویلا
اسی کے حلق پہ خنجر چلا ہے واویلا
ہے بوسہ گاہ نبی اور شمر کا خنجر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
کمر خمیدہ ہے غم ہے اسے برادر کا
ابھی اٹھایا ہے لاشہ جواں اکبر کا
ابھی تو تازہ ہے غم دل پہ قتل اصغر کا
ابھی نظر میں ہے قاسم کی لاش کا منظر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
تھا میرا لال نشانہ سنا و خنجر کا
گلے پہ تیر ہے ماتھے پہ زخم پتھر کا
بھرا ہے زخموں سے سارا بدن دلاور کا
لہو غموں سے ہے مظلوم کا دل مضطر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
ہوے ہیں قتل نگاہوں کے آگے پیر و جواں
وہ بیکسی تھی کہ پیغمبروں نے کی ہے فغاں
جری نے دیکھی ہے بیٹے کے دل میں نوک سناں
اٹھایا بیکس و تنہا نے لاشہء اکبر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
وہ پیاس ہے کہ نظر میں دھواں ہو سارا جہاں
اٹھا ہے دل میں سکینہ کی یاد کا طوفاں
فضا میں گونج رہی ہے حرم کی آہ و فغاں
صداییں دیتا ہے عباس کو میرا دلبر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
نہ غم گسار ہے بیٹا ہے اور نہ بھائی ہے
تڑپ کے زینب مضطر ہی رن میں آی ہے
مدد کا وقت ہے یا مصطفیٰ دہائی ہے
ہے خاک خوں میں غلطاں تمہارا نور نظر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
ہے زیر خنجروں خوں خار تشنہ کام پسر
ہے ذبح کرنے کو تیار ظالم خود سر
الٹ دو رن کی زمین اب تو فاتح خیبر
شہید ہوتا ہے بیٹا تمہارا یا حیدر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
میرے پسر پہ لعینوں کی فوج چھای ہے
غریب بیکس و تنہا ہے بینوای ہے
کسی نے تیغ کسی نے سناں لگای ہے
سوار شمر ہے بیکس کے زخمی سینے پر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
ہے کاینات میں جاوید اس فغاں کا اثر
فلک لرزتے ہیں کون و مکاں میں ہے محشر
زمین کانپتی ہے خون روتے ہیں پتھر
جو بین کرتی ہے زہرا پسر کی بالی پر
میرا حسین تڑپتا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.