Hussain tere lahoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
حسین تیرے لہو کی خوشبو
فلک کے دامان سے آ رہی ہے
یہ خون نا حق چھپے گا کیوں کر
جسے یہ دنیا چھپا رہی ہے
حسین لاشہ جواں کا لے کر
چلے ہیں مقتل سے سوے خیمہ
مگر ضعیفی قدم قدم پر
اٹھا رہی ہے بٹھا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
یہ کون ہے جس کی گفتگو میں
علی کا لہجہ جھلک رہا ہے
یہ کون ہے جس کے ولولوں میں
حسینیت جگمگا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
با رہنا سر ہے علی کی بیٹی
مگر وہی عظمت محمد
وہ جس کی خاطر بھرا ہوا گھر
لٹا کے کربل سے آ رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
پکاری دشت بلا میں زینب
کہاں ہو عباس لوٹ آؤ
اٹھا کے ہاتھوں میں خالی کوزہ
سکینہ تم کو بلا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
بجھا کے پیکاں سے پیاس اپنی
تو گرم ریتی پہ سو رہا ہے
تجھے خیالوں میں اب بھی اصغر
رباب جھولا جھلا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
دیار شام و دیار کوفہ
جو ہو کے آی ہے بنت زہرا
نبی کے روضے پہ جاتے جاتے
نشاں رسن کے چھپا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
کہاں ہے مقتل کہاں مدینہ
تڑپ کے بولی یہ ام سلمہ
جو غش سے جا گی ہے تیری صغرا
بس ایک نوحہ سنا رہی ہے
حسین تیرے لہو کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.