Bismillah wa billah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
زخموں سے چور ہو کے جو قرآن گر گیا
روؤ سروں کو پیٹو قیامت ہوی بپا
نیزہ سنبھالے داے سے ابن انس بڑا
باییں طرف سے مارنے ابنِ اشس چلا
دونوں نے وار شاہ پہ جو ایک ساتھ کر دیا
پسلی میں جا کے نیزے میں نیزہ الجھ گیا
ابنِ انس نے چاہا کہ نیزہ نکالے
شبیر چاہتے تھے کہ خود کو سنبھالے
اس کشمکش میں تھے پسلیاں باہر نکل پڑی
روتی بلکتی قبر سے زہرا نکل پڑی
گرتے ہوئے زمیں پہ یہ شبیر نے کہا
بسم اللہ باللہ ولا ملت رسول اللہ
گھوڑے سے گر کے بیٹھے ہی تھے سبط مصطفیٰ
ایک تیر سنسناتا ہوا تین بھال کا
سینے میں آ کے شاہ شہیداں کے گڑ گیا
ہاتھوں سے اس کو کھینچ کے شبیر نے کہا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
صدمے ہزار ہونے لگے نازنین پر
پتھر کسی نے کھینچ کے مارا جبیں پر
تیورا کے آہ گر پڑے مولا زمین پر
گرتے ہی تیر جسم میں چبھنے لگے سوا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
زخموں سے چور چور ہوں یاور نہیں رہا
اکبر نہیں رہا میرا اصغر نہیں رہا
چونتیس سال والا برادر نہیں رہا
اب کیا کروں گی جی کے بھرا گھر نہیں رہا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
تھا خوں میں جوش فاتح خیبر کی الاماں
اٹھ کر کھڑے ہوئے کبھی بیٹھے شہ زماں
نیزہ جگر سے کھینچا تو کھینچی کبھی سناں
پھر لے کے خوں ہاتھ میں بولے شہ ہدا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
چلو کا خون پھینکا جونہی آسمان پر
سکتہ سا طاری ہو گیا سارے جہاں پر
لاکھوں لعین ٹوٹ پڑے ایک جان پر
آندھی چلی لرزنے لگی ارض کربلا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
خنجر لیےء وہ ہاتھ میں شمر لعیں بڑھا
سرور نے سر کو سجدۂ خالق میں رکھ دیا
سبحانہ ربی اعلیٰ وہ معبود ہے میرا
خنجر چلا تو شاہ نے بے ساختہ کہا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
خنجر چلایا پیاسے پہ ایک بارہ مرتبہ
پہلی جو ضرب کھای کہا وا محمدا
اور دوسری پہ کہنے لگے ہاے مرتظی
دین نبی پہ ہوتا ہے اب خاتمہ میرا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
پھر تیسری پہ تڑپے کہا اماں فاطمہ
چوتھی لگی تو کہنے لگے بھای مجتبیٰ
پھر اس کے بعد شہ نے کسی سے نہ کچھ کہا
سوکھی ہوئی رگوں سے یہ آتی رہی صدا
بسم اللہ باللہ۔۔۔
عامر علی کا لال وہ زہرا کا دل کا چین
عینی لہو میں لوٹتے تھے شاہ مشرقین
چلتی رہی چھری اور یہ کہتے رہے حسین
کٹتے ہوئے گلے سے یہ آتی رہی صدا
عباس عباس عباس عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.