Aaja mere dilbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
تھا عصر کا ہنگام فلک کانپ رہا تھا
زہرا کا جگر بند لعینوں نے گھرا تھا
تیروں کا نشانہ تھا محمد کا نواسہ
گرتے ہوئے مظلوم نے مادر کو پکارا
اب آییےء اماں کہ میں گرتا ہوں زمیں پر
زہرا کی صدا آی کہ موجود ہے مادر
پھیلاے ہوں باہیں میری آغوش میں سما جا
آجا میرے دلبر میری آغوش میں آجا
رستہ میرا خوں خار کہاں روک سکے گا
ماں کو یہ ستمگار کہاں روک سکیں گے
ممتا کو یہ ہتھیار کہاں روک سکیں گے
ماں تجھکو نہ چھوڑے گی کسی حال میں تنہا
آجا میرے دلبر۔۔۔
دیکھا ہے تجھے لاش بھتیجے کی اٹھاتے
عباس کے لاشے پہ کمر تھام کے جاتے
اور عون و محمد کے جنازوں کو بھی لاتے
اے لال تیرے صبر کے قربان ہو زہرا
آجا میرے دلبر۔۔۔
مقتل میں مجھے ٹھوکریں کھاتے ہوئے دیکھا
لاشہ علی اکبر کا اٹھاتے ہوئے دیکھا
اصغر کا لہو رخ پہ لگاتے ہوئے دیکھا
زینب کو مدد کے لئے آتے ہوے دیکھا
آجا میرے دلبر۔۔۔
اے لال تیرے صبر و شجاعت کی بلا لوں
آجا میرے پیارے میں کلیجے سے لگا لوں
جب تیغ ہو گردن پہ تو زانوں پہ لٹا لوں
اس درد سے بھی ساتھ ہے دونوں کو گزرنا
آجا میرے دلبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.