Yaad aayi na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Farhan Ali Waris
بابا کا کرتے کرتے انتظار جب تھک گیء صغرا
رو رو کے اپنے بابا کو صغرا نے خط لکھا
تم گےء گھر سے میری لٹ گیء دنیا بابا
یاد آی نہ تمہیں فاطمہ صغریٰ بابا
کربلا جا کے ہمیں بھول نہ جانا
کیا کہوں اس نے ہے کس طرح سے تڑپایا مجھے
عید کا چاند فلک پر جو نظر آیا مجھے
اس گھڑی دل میں میرے درد اٹھا تھا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
بابا تین عیدیں گزری ہے یہاں رو رو کر
مجھکو عیدی میں ملے اشک عزا زخم جگر
میں نے ہر عید پہ یہ نوحہ پڑھا تھا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
اب تو اصغر بھی میرا گھٹنیوں چلتا ہوگا
یاد کر کے مجھے جھولے میں مچلتا ہوگا
مجھکو سب یاد ہے پر ظلم ہے کیسا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
سنتی ہوں دشت میں اکبر کی رچای شادی
بھای قاسم کے بھی ہاتھوں میں لگای مہندی
جب سکینہ کو وہاں نیگ دیا تھا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
بابا قسمت سے مقدر سے گلہ کیا کرنا
میرے اکبر نے بھلا ڈالا جو وعدہ اپنا
خط میرا دشت میں جب آپ نے پایا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
جب نظر آتے ہیں بچوں کے یہ خالی ہجرے
یاد پھر عون و محمد کی ستاتی ہے مجھے
سب کے یادوں نے مجھے خون رلایا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
کیسے فرحان یہ مظہر یہ مصائب لکھے
فاطمہ صغریٰ کے احساس قلم بند کیےء
کون اب آ کے مجھے دے گا دلاسہ بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.