Hussain ki beti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
رو کے بولی حسین کی بیٹی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
پوری حسرت ہوی سکینہ کی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
سونچتی ہوں کہ اپنے بابا سے
نیل کیسے چھپاؤں چہرے کے
خوف آتا تو ہے اندھیروں سے
پھر بھی ہے التجاء میری سب سے
آج روشن نہ ہو دیا کوئی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
رو کے بولی حسین کی۔۔۔
جیسے زینب پھپھی کو دادا نے
بے ردا عمر بھر نہ دیکھا تھا
میرے بابا نے بھی سکینہ کو
آج تک سر کھلے نہیں دیکھا
کاش چادر کہیں سے مل جاتی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
رو کے بولی حسین کی۔۔۔
ہے یہ پیوست میرے گردن میں
خود میں اس کو ہٹا نہیں سکتی
اپنے گردن بریدہ بابا کے
سامنے یوں میں جا نہیں سکتی
کوئی گردن سے کھول دے رسی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
رو کے بولی حسین کی۔۔۔
جب میں ملتی تھی اپنے بابا سے
باہیں گردن میں ہار کرتی تھی
تن بریدہ کا سر جو آے گا
کیسے گردن میں باہیں ڈالونگی
تیرا ضربوں سے ہوکے اب زخمی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
رو کے بولی حسین کی۔۔۔
یاد بے شیر کی ستاتی ہے
بھیا اکبر کی یاد آتی ہے
کربلا والے کیسے بستے ہیں
کیسے کٹتی ہے بھای قاسم کی
ان سے میں سب کا حال پوچھوں گی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
رو کے بولی حسین کی۔۔۔
بین اکبر تھے یہ سکینہ کے
آ رہے ہیں پدر مجھے لینے
ایک مدت سے جا گی بیٹی کو
لوریوں سے وہ خود سلاییں گے
مجھکو بتلا گیء ہے خود دادی
باپ بیٹی سے ملنے آتا ہے
رو کے بولی حسین کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.