Zinda rakhenge hum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
تجھ سے وعدہ ہے یہ شہ کربوبلا
زندہ رکھیں گے ہم کربلا
کربلا کربلا کربلا یا حسین
زندہ رکھیں گے ہم کربلا
اپنی آواز میں اپنے انداز میں
اپنے انجام میں اپنے آغاز میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم کربلا
اپنی نسلوں کو پیغام دے ہم یہی
ماتم شاہ دیں قرض ہے ہر گھڑی
مقصد کربلا عام کرتے رہو
وقف کر دو غم شاہ میں زندگی
اپنے پیغام میں اپنے ہر کام میں
اپنے آرام میں اپنے ہر کام میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
صورتوں میں تقاضا یہ کرتے رہے
تم رہو نہ رہو حق تو زندہ رہے
سانس رک جائے کٹ جائے چاہے زباں
خون بہتا رہے اور یہ کہتا رہے
اپنے تشہیر میں اپنی تفسیر میں
اپنی تحریر میں اپنی تقریر میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
ماں نے گھٹی میں ہم کو پلایا ہے کیا
کربلا کربلا کربلا کربلا
بولنا یوں سکھایا کہ بولو زرا
کربلا کربلا کربلا کربلا
اپنے اذہان میں اپنے وجدان میں
اپنے ایمان میں اپنے اعلان میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
ذوالجناح ہو عماری علم تعزیہ
یہ علامات ہے مٹ نہ جائے کہیں
منتی ہتھکڑی اور کلاوے جو ہے
ساری دنیا میں یہ اپنی پہچان ہے
اپنی ایثار میں اپنے کردار میں
اپنے ایثار میں اپنے کردار میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
نوحہ خوانی کا منصب ملا ہے جسے
اس پہ واجب ہوا بس یہ پیغام دے
تیرے لہجے میں غازی کی للکار ہو
اور چہرے پہ ہو کرب سجاد کے
اپنی فریاد میں اپنی افتاد میں
اپنی ہر یاد میں اپنے اولاد میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
سب کے لاشوں پہ شبیر روتے رہے
لاش شبیر پر کوئی رو نہ سکا
یہ ستم دیکھ کر بولی سجاد سے
بنت خیبر شکن ثانیء سیدہ
اپنے اعلان میں غم کے ایوان میں
غم کے طوفان میں جا کے زندان میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
جب اسیران غم شام جانے لگے
چشمِ سجاد سے اشک بہنے لگے
بیکفن باپ کی لاش پر گر پڑے
میرا وعدہ ہے یہ رو کے کہنے لگے
اپنے آزار میں راہ پر خوار میں
جا کے بازار میں اور دربار میں
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
کمسنوں کی جدائی میں اصغر کا غم
اور جوانوں کے غم میں ہو اکبر کا غم
باپ سے کوئی بیٹی بچھڑ جاے گر
ہم منایینگے بالی سکینہ کا غم
اپنے پیاروں کا غم بھول جائیں گے ہم
ہر جگہ ہر قدم مولا تیری قسم
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
جو قلم اور آواز پر قرض ہے
قرض ہو وہ ادا المدد سیدہ
کام فرحان و مظہر یہ کرتے رہے
قریہ قریہ صدا المدد سیدہ
مقصد کربلا چھپ نہیں پاے گا
تجھ سے وعدہ رہا جان کر کے فدا
ہم صدا
زندہ رکھیں گے ہم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.