Ye hussaini qabeele
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
صد شکر میرے مولا
زہرا کے آنسوؤں سے تخلیق جو ہوا تھا
کالے لباس والا یہ ماتمی قبیلہ
ماتم ہمارا مسلک مجلس ہمارا مذہب
ہر ماتمی کے سینے پر یہ جو نشان ہے
یہ حسینی قبیلے کی پہچان ہے
اس کی تہذیب میں ہے بسی کربلا
اور اس کی گواہی میں دیکھو زرا
سب کے گھر پہ علم دیکھو عباس کا
بچے بچے کے لب پر یہی ہے صدا
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
اپنے بچوں کو تعلیم دے ہم صدا
مجلس شاہ دیں ہے تیرا مدرسہ
ماں کی آغوش میں تو نے نوحے سنے
انہیں نوحوں سے دنیا کو بتلاے گا
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
آنکھ میں آنسوؤں کا سمندر لیےء
صرف ماتم کرے ہاتھ جب بھی اٹھے
یہ نشانی ہے شہ کے عزادار کی
کالے کپڑے بدن پر گواہی بنے
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
جب کہیں بھی نظر آے مشک و علم
دیکھ کر یہ علم آنکھ ہو جائے نم
یہ نشانی وفا اور وفادار کی
اس علم کی ہی نسبت سے کہتے ہیں ہم
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
آٹھویں کو جو پرچم سجاتے ہیں ہم
اور بچوں کو سقہ بناتے ہیں ہم
فاقہ کرتے ہیں ہم روز عاشور کو
پیاسا رہ کر جہاں کو بتاتے ہیں ہم
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
تم نے سوچا نہیں اہلِ دنیا زرا
جا بجا ان سبیلوں کا مطلب ہے کیا
اپنے نام و نسب خود بتاتی ہے یہ
اور تم کو بتاتے ہیں اہل عزا
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
شاہ راہوں پہ ہے جو جلوس عزا
کربلا کے شہیدوں کا ہے معجزہ
اپنے خوں میں نہاے ہیں سب ماتمی
خون بہہ کر بدن سے یہ کہنے لگا
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
ہے ہمارے لبوں پر جو نام علی
یہ وظیفہ بھی ہے اور عقیدہ یہی
ہم محبان حیدر ہیں بس اس لئے
جنگ نسل یزیدی سے ہے آج بھی
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
اس قبیلے کے پیر و جواں طفل بھی
اپنے مولا کے لشکر کے ہیں عسکری
سر کٹانے کو تیار ہیں ہر گھڑی
دیکھ کر اس شجاعت کو بولے علی
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
اس قبیلے کی ماؤں کو میرا سلام
اور سلام ان قبیلے کی بہنوں کے نام
بھاییوں اور بیٹوں کا غم بھول کر
کرتی رہتی ہے ذکر شہ تشنہ کام
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
دیتا رہتا ہے فرحان پیغام غم
حق بتاتا ہے جو اس کو میرا قلم
گھر میں شادی ہو مظہر تو مجلس بھی ہو
فرق ہے یہ ہمارا خدا کی قسم
یہ حسینی قبیلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.