Waada darvaish
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shahid Baltistani
یا فاطمہ زہرا
کیا ہے وعدہ جو زہرا سے وہ نبھانا ہے
یہ جان جاے تو جاے یہ گھر جلے تو جلے
ہم اپنے بچوں کو لے کر چلیں گے شعلوں پر
زمانہ آگ کے ماتم سے اب جلے تو جلے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
ان آنسوؤں کی خرید دار ہے حسین کی ماں
ہمارے رونے پہ دنیا اگر ہنسے تو ہنسے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
جلوس رک نہیں سکتا کسی بھی قیمت پر
ہماری سانسوں کا چاہے سفر رکے تو رکے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
مثال حر کی ہے موجود ہر بشر کے لئے
وہ حرملہ کے قبیلے میں اب رہے تو رہے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
کسی یزید کے آگے وہ جھک نہیں سکتا
حسینیت کی بقا میں یہ سر کٹے تو کٹے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
کہیں نہ جاییں گے مولا کو چھوڑ کر انصار
چراغ خیمے جلے تو جلے بجھے تو بجھے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
لحد پہ زہرا کی ام البنین کی تھی دعا
تمہارا گھر نہ لٹے میرا گھر لٹے تو لٹے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
دعا یہ کرتی تھی زینب حسین بچ جائے
گلے پہ بیٹوں کے میرے چھری پھرے تو پھرے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
کریں گے سجدہ یہ آنسوں حسین کے در پر
کسی کو میر تکلم برا لگے تو لگے
کیا ہے وعدہ جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.