Ya sayyeda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
یا سیدہ ہاے ضعیفہ فاطمہ
رو کر پکاری اپنے بابا سے حسنین کی ضعیفی ماں
سبت علیا مصایبن لو انھا
سبت علی الایامی سرنا لیالیا
سیدہ فاطمہ طاہرہ سیدہ
یا سیدہ یا سیدہ
اے اٹھارہ برس کی پاک ضعیفہ بی بی
زندگی ہے تیری مصایب کا صحیفہ بی بی
یا سیدہ۔۔۔
اس ساری کاینات میں زہرا ہی ایسی ماں ہے
سایہ فگن اسی پہ زخموں کا آسماں ہے
توڑی گیء ہے ظلم سے بی بی کی پسلیاں
رخسار پہ طمانچے کا بی بی پہ ایک نشان ہے
یا سیدہ۔۔۔
دنیا سے جو یہ بات ہی کہتی چلی گیء ہے
بابا ستم کی مجھ پہ وہ انتہا ہوی ہے
پڑھتے جو دن پہ رات سا تاریک ہوتا دن
تلوار غم کلیجے پر بابا میرے چلی گئی ہے
یا سیدہ۔۔۔
وہ گھر جہاں پہ موت بھی اجازت طلب ہوی ہے
اس در کو آگ آپ کی امت لگا رہی ہے
محسن شہید ہو گیا بابا ستم ہوا
بابا تمہاری فاطمہ چکرا کے گر پڑی ہے
یا سیدہ۔۔۔
بعد وسال زہرا بھی غم کا سفر رہا ہے
اس کی مثال شام ہے کوفہ ہے کربلا ہے
زہرا کے بیٹے بیٹیاں خوں میں نہا گےء
نیزے پہ کوی سر بے ردا ہوا ہے
یا سیدہ۔۔۔
یہ ماں جب اپنے لال کے لاشے پہ آی تھی
آنکھوں سے اشک لب پہ بس یہ دہائی تھی
کہتی تھی میرے لال اے میرے تشنہ لب حسین
تو ہی تو مجھ غریب کی ساری کمائی تھی
یا سیدہ۔۔۔
اس ماں نے ساتھ شام کا پیدل سفر کیا ہے
زینب کو راہ شام میں وہ حوصلہ دیا ہے
رو کر پکاری ساتھ ہے زینب یہ تیری ماں
تو بے ردا نہیں ہے یہ زہرا کا سر کھلا ہے
یا سیدہ۔۔۔
دربار شام میں گیء زینب جو بے ردا تھی
بیٹی کے ساتھ روتی ہوئی اماں سیدہ تھی
کہتی تھی تیری اور میری تقدیر ایک ہے
تجھ پر غموں کی حد ہوی مجھ پر بھی انتہا تھی
یا سیدہ۔۔۔
ریحان اعظمی یہ حسنین کی جو ماں ہے
مقتل میں کربلا کے کرتی ہوی فغاں ہے
بکھرے ہیں بال درد سے چہرہ نڈھال ہے
غم سے ضعیف ہو گیء آنکھوں سے خوں رواں ہے
یا سیدہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.