Sitam baba ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Zaidi
ستم بابا کی امت کا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
وہ جلتا گھر کا دروازہ کبھی بُھولیں نہیں زہرا
نبی زادی کے بالوں کی سفیدی یہ بتاتی ہے
بھرے دربار میں جانا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
طمانچوں کے نشاں شبر نہ دیکھے اِس لئے اپنا
چھپانا لعل سے چہرہ کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
رَسن دیکھی گلے میں مرتضیٰ کے ہائے بی بی نے
علی پر ظلم اعدا کا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
تھیں اِن کی پسلیاں ٹوٹی ہوئیں اور زخمِ پہلُو تھا
مسلسل درد کا اٹھنا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
رَہیں جب تک بھی زندہ بس اُسی کو روتی رہتی تھیں
بچھڑنا اپنے محسن کا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
کُھلے تھے جس گھڑی بندِ کفن تو ماں کی میت سے
لپٹ کر لعل کا رونا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
چلے تھے تربتِ مادر سے شہ کرب و بلا جس دم
شہِ مظلوم کا جانا کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
جسے اظہار بَن میں کر دیا پامال اعدا نے
وہ شہ کا بے کفن لاشہ کبھی بُھولیں نہیں زہرا
ستم بابا کی امت کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.