Jhutlayi gayi fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
جھٹلای گیء فاطمہ زہرا کی گواہی
یا احمد مختار دہائی ہے دہائی
دربار میں بلوایا گیا بنت نبی کو
افسوس مسلمان کو غیرت بھی نہ آی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
محسن کی شہادت کی ذمہ دار ہے امت
دروازہ گرا زہرا پہ اللہ رے دہائی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
میت کی بندھے ٹوٹ گےء ہاتھ اٹھا کر
شبیر کو لپٹا لیا زینب کو دعا دی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
بابا کی سند لے کے گیء ساتھ تھے اپنے
قرآن کی آیت بھی بی بی نے سنای
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
حسنین سے بڑھ کے گواہ کوی وہاں تھا
تھا کون مسلمان وفا کس نے نبھای
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
تھا پہلو شکستہ نہ مگر رکتا تھا خطبہ
کیسے تھے شقی قلب کے غیرت نہ آی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
بابا کی جدائی کا نہ سہ پای وہ صدمہ
اور در پہ نبوت کے ہے پھر آگ لگای
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
کہتے ہیں سکوں ملتا ہے مرنے سے لحد میں
زہرا ہے مگر قبر میں امت کی ستای
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
جب اصغر معصوم کا لایا گیا لاشہ
سر پیٹتی خیمہ سے نکل آئی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
شبیر زرا دیکھو تو بیتابیء اصغر
جھولے سے گرا جاتا ہے یہ ننھا سپاہی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
بچے بھی دیےء بھای بھی اور شام بھی دیکھا
نانا تیرے اسلام پہ چادر بھی لٹای
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
دربار یزیدی میں اغیار کا مجمع
فضہ کو نبی زادی کی حالت نظر آی
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
جو ظلم ہوے بعد نبی زہرا پہ قمبر
روداد وہ بابا کو لحد میں ہے سنای
جھٹلای گیء فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.