Hussain ibne ali ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
حسین ابنِ علی کی چھوٹی بیٹی قید خانے میں
ابھی تک رو رہی ہے اک بچی قید خانے میں
کہا سجاد نے بابا کے جو سینے پہ سوتی تھی
قیامت تک رہے گی اب اکیلی قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
پڑی ہے خاک پر رنج و مصیبت کی ردا اوڑھے
حسین ابنِ علی کی شاہ زادی قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
دم آخر جب آیا طشت میں سر شاہ والا کا
نہ پوچھو کیا قیامت کی گھڑی تھی قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
گلے میں طوق بیڑی پاؤں میں ہاتھوں ہتھکڑیاں
لحد سجاد نے کیسے بنای قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
دم آخر کہا بابا مدد کا وقت آ پہنچا
سکینہ نے بھی ھل من کی صدا دی قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
جسے بابا کے سینے پر بڑا آرام ملتا تھا
وہ اپنی موت سے پہلے نہ سوی قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
تسلی کے علاوہ کچھ بھی تم کو دے نہیں سکتا
سکینہ ہے بہت بیکس یہ بھای قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
اندھیری رات تھی ہونٹوں پہ سب کے یا حسینا تھا
نہ پوچھو کس طرح سے لاش اٹھی قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
رباب خستہ تن کی بیکسی تو دیکھےء عشرت
لحد پر اشکوں کی چادر چڑھای قید خانے میں
حسین ابنِ علی کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.