Jalte darwaze ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
جلتے دروازے کے پیچھے سیدہ روتی رہی
تھام کر پہلو شکستہ فاطمہ روتی رہی
ظلم کی حد ہو گیء زہرا پہ بعد مصطفیٰ
ہاے ویرانوں میں جا کے غم زدہ روتی رہی
جلتے دروازے کے پیچھے۔۔۔
اس کی مظلومی پر اب تک رو رہی ہے کاینات
کہہ کے جو سبت علیا جا بجا روتی رہی
جلتے دروازے کے پیچھے۔۔۔
شہر کی آبادیوں سے دور جا کر غمزدہ
شب کے سناٹے میں بنت مصطفیٰ روتی رہی
جلتے دروازے کے پیچھے۔۔۔
آج بھی آواز آتی ہے یہ بیت الحزن سے
میری غربت پہ مدینے کی فضا روتی رہی
جلتے دروازے کے پیچھے۔۔۔
صاف بالوں سے جو کی دکھیا نے مقتل کی زمیں
دیکھ کر اس کو زمین کربلا روتی رہی
جلتے دروازے کے پیچھے۔۔۔
کیوں نہ ہم ماتم کرے مظلومہء کونین کا
اے محب جو باپ سے ہو کے جدا ہوتی رہی
جلتے دروازے کے پیچھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.