Chupa ke roti hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Zaidi
ستم جو ڈھائے مسلماں نے مجھ پہ بعدِ نبی
تڑپ کے دیکھے ہیں حسنین نے ستم وہ سبھی
میں آنسوؤں کو چھپا لوں گی ٹوٹی پسلی بھی
جھکی کمر، یہ ضعیفی نہ چھپ سکے گی کبھی
شکستہ پہلو مرا آ کے ڈھانپ دے فضّہ
کہ ایسے حال میں زینب نہ دیکھ لے فضّہ
چھپا کے روتی ہیں بچوں سے پسلیاں زہرا
علی کو دیکھ کے لیتی ہیں سسکیاں زہرا
گرایا جس گھڑی ظالم نے در کو پہلو پر
پکارتی رہیں فضہ کو ناگہاں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
ہر ایک سانس پہ پسلی کو تھام لیتی ہیں
علی بھی دیکھ کے کہتے ہیں الاماں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
جگر کے ٹکڑے ہوئے جا رہے تھے بی بی کے
سند کے ٹکڑے اٹھانا تھا امتحاں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
اُٹھا کے ٹکڑے سند کے لرزتے ہاتھوں سے
بتاؤں کیسے چلیں جانبِ مکاں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
نہ جانے کون سا امت نے ظلم ڈھایا ہے
ضعیف ہو گئیں اک دن میں نوجواں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
نہ ماں کے رونے کی آواز بیٹیاں سُن لیں
سسک کے لیتی رہیں ہائے ہچکیاں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
علیحدہ ہوتی نہیں پل کو بیٹیاں ماں سے
کہ پھر ملے گی یہ آغوش اور نہ ماں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
وہ اپنی دادی کے قاتل سے خود نمٹ لے گا
پسر جو آپ کا آئے گا گیارہواں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
اٹھے گا ماں کا جو سایہ تو عاصم و رضواں
بہت ستائے گا حسنین کو جہاں زہرا
چھپا کے روتی ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.