Ghareeb imam alvida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Ameer Hasan Aamir
ہاے حسین الوداع ہاے حسین الوداع
مولا حسین الوداع آقا حسین الوداع
غریب امام الوداع شہید امام الوداع
یہ رنج و غم کی بارشیں یہ خون میں ڈوبی آستیں
یہ بے شمار زخم اور تمہارا جسم نازنین
ہے کون جو سمجھ سکے تمہارے غم کی انتہا
غریب امام الوداع۔۔۔
نہ وقت ذبح ظالموں نے آب بوندھ بھر دیا
رلا رلا کے تجھکو دشمنوں نے قتل کر دیا
تڑپ رہے ہیں مصطفیٰ بلک رہی ہیں فاطمہ
غریب امام الوداع۔۔۔
کہاں عزا کی وصیتیں کہاں یہ اشک مختصر
اسی کا شاہ بحروبر قلق رہے گا سال بھر
تمہارے غم میں رونے کا ہوا نہ ہم سے حق ادا
غریب امام الوداع۔۔۔
ہمارا گھٹ رہا ہے دم ہمیں رلا رہے ہے کیوں
ابھی تو آپ آے تھے ابھی یہ جا رہے ہے کیوں
ہمیں بتاتے جاییےء ہوی ہے ہم سے کیا خطا
غریب امام الوداع۔۔۔
نہ آپ ایسے جایےء نہ اس طرح رلاییےء
جو جا رہے ہیں آپ تو غلاموں کو بتایےء
یہ سال بھر کا فاصلہ بھر کا فاصلہ گھٹے گا کس طرح بھلا
غریب امام الوداع۔۔۔
تڑپ رہی ہے عورتیں بلک رہی ہیں بچیاں
سوال کر رہی ہے ہم سے ہند کی اداسیاں
تھی جس کے دم سے رونقیں وہ اب کہاں چلا گیا
غریب امام الوداع۔۔۔
کہاں یہ غم کی بارشیں کہاں عزا کی رونقیں
کہاں نصیب ہونگی سال بھر وفا کی رونقیں
علم جو ہم اٹھاییں گے لگے گا گھر لٹا لٹا
غریب امام الوداع۔۔۔
خطا جو ہو گیء ہو کچھ تو اس کو بخش دیجیےء
گناہ گار ہے بہت ہمیں معاف کیجیئے
قسم ہے آپ کو جناب حر کی شاہ کربلا
غریب امام الوداع۔۔۔
جو ہو گا بیقرار دل تو فرش غم بچھاییں گے
میرے امام آپ کو ہم اپنے گھر بلایینگے
ضرور آے گا آپ کو عزا کا واسطہ
غریب امام الوداع۔۔۔
کریم ہو کرم کرو قسم ہے تم کو شاہ دیں
بلال کاظمی تمہارا ہو کہ عامر حزیں
یہ دونوں بیقرار ہے بلا لو جلد کربلا
غریب امام الوداع۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.