Alwida ay hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Anj. Masoomeen
الوداع اے حسین اے حسین الوداع
اے رسول مکرم کے چین الوداع
زینت دو جہاں ہے تیرے نقش پا
تیرے سجدے کیےء مغربین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
مجلسیں تیری ہر گھر میں ہو جلوہ گر
تجھکو روتی ہے دنیا حسین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
چاندنی رات پر مردنی چھا گئی
کھو گیا چاند تاروں کا چین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
سر کھلے فاطمہ آ رہی ہے نظر
رو رہے ہیں شہ مشرقین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
آج شام غریباں کے ہیں تذکرہ
اب بھی رویینگے ہم پوری رین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
ہم جییں گے تو اگلے برس رویینگے
پھر سے ہوگا یہی شور و شین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.