Hum honge kahin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
شہہ کہتے تھے بی بی ہمیں اب جانے دو گھر سے
وہ کہتی تھی سایا جو یہ اُٹھ جائے گا سر سے
ہائے ہائے میں تمہیں ڈھونڈ کے لائوں گی کدھر سے
شہہ کہتے تھے مقتل ہی میں پائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں تم کہیں جائوگی سکینہ
ڈھونڈو گی تو پھر ہم کو نہ پائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
جب عمر تھی کم ہم بھی چُھوٹے تھے یونہی ماں سے
سوتے تھے لپٹ کر یونہی خاتونِ جہاں سے
کوچ اُن کا ہوا سامنے آنکھوں کے جہاں سے
صدمے یہی اب تم بھی اُٹھائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
جنگل میں بہت قافلے لُٹ جاتے ہیں بی بی
برسو ں جو رہے ساتھ وہ چھُٹ جاتے ہیں بی بی
حسرت سے یہ دم سینوں میں گھُٹ جاتے ہیں بی بی
چھُٹ جائوگی بابا کو نہ پائوگی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
دن ہجر کے آپہنچے گئے وصل کے ایّام
لکھا تھا بہت کم تیری تقدیر میں آرام
دکھلائے گی یہ صبح یتیمی کی تمہیں شام
کس طرح سے یہ داغ اُٹھائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
یوں کہنے لگی سینے پہ منہ رکھ کے وہ نادان
کہتے ہیں یتیمی کسے میں آپ کے قربان
حضرت نے کہا سخت مصیبت ہے میری جان
چین ایسی ازیت میں نہ پائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
اب آیا سمجھ میں یہ سخن ہونٹوں پہ لانا
کیوں کہتے تھے زینب اسے چھاتی پہ سُلانا
ارے بانو میرے پیچھے نہ سکینہ کو رُلانا
دل کہتا تھا بابا کو نہ پائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
خاموش انیس اب کے جگر چاک ہے غم سے
بہتا ہے لہو اشک کی جاں دیدئہ نم سے
دُوری یہ زیارت سہی جاتی نہیں ہم سے
کیا روضے پہ اپنے نہ بُلائو گی سکینہ
ہم ہوں گے کہیں۔۔۔
ڈھونڈو گی تو پھر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.