Taqdeer badal jayegi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hadi Ali Khan Muslim
تقدیر بدل جائے گی زہرا کی دعا لے
شبیر کے ماتم میں لہو اپنا بہا لے
اس درد سے احساس کی دنیا کو سجا لے
یہ زخم نہیں پھول ہے سینے سے لگا لے
اس راہ پہ چل دولتِ ایماں کو بچالے
جینے کا سہارا غم سرور کو بنا لے
تقدیر بدل جائے گی۔۔۔
گرتے ہوئے قاسم نے چچا کو جو پکارا
شبیر نے دولہا کو عجب حال میں دیکھا
تھا جسم جو پامال عبا میں اسے رکھا
مسند پہ رکھا شاہ نے نوشاہ کا لاشہ
اب کون ہے جو فاطمہ کبرا کو سنبھالے
تقدیر بدل جائے گی۔۔۔
جب اکبر زیشان نے پھل برچھی کا کھایا
کیا صبر کا انداز جہاں کو نظر آیا
یہ حوصلہ دنیا میں کسی نے نہیں پایا
سرور کے سوا کون سا بندہ ہے خدایا
بیٹے کے کلیجے سے جو برچھی کو نکالے
تقدیر بدل جائے گی۔۔۔
دو بھائی جو مارے گےء ایک حشر بپا ہے
غم عون و محمد کا ہر ایک ماں کو ہوا ہے
ہر سمت فقط گریہ و ماتم کی صدا ہے
لیکن لب زینب پہ فقط ایک دعا ہے
سب قتل ہو پر تو میرے بھائی کو بچا لے
تقدیر بدل جائے گی۔۔۔
میدان میں بے دست علمدار پڑا ہے
اب شاہ کو تنہائی کا احساس ہوا ہے
خیمے میں علم آیا ہے ایک حشر بپا ہے
عمو جو نہیں آے بھتیجے کو گلہ ہے
اے پیاس سکینہ کو کلیجے سے لگا لے
تقدیر بدل جائے گی۔۔۔
شبیر کے ہاتھوں پہ ہے معصوم کا لاشہ
پھیلاے ہوے ہاتھ کھڑی ہے کوی دکھیا
بے چین ہے ماں بچے کو دے دیجیےء مولا
رہ جائے نہ گھٹ کر دل مادر میں تمنا
اک بار وہ بے شیر کو جھولے میں جھلا لے
تقدیر بدل جائے گی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.